17 اپریل 2012 - 19:30

لاہور… پيپکو نے وزيراعظم کي واضح ہدايت نظر انداز کر ديں اور مساوي بنيادوں پر لوڈشيڈنگ کا شيڈول جاري نہ کيا.

ابنا: وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے ہدايت کي تھي کہ ملک بھر ميں لوڈ شيڈنگ کا يکساں نفاذ کيا جائے تاہم پيپکو نے ابھي تک کوئي شيڈول جاري نہيں کيا. لاہور ميں 8 سے 11 گھنٹے جبکہ ديہات ميں 16 سے 20 گھنٹے لوڈشيڈنگ ہو رہي ہے جس سے عوام سخت پريشان ہيں.

پيپکو ترجمان کے مطابق بجلي کي پيداوار ساڑھے دس ہزار ميگاواٹ سے بڑھائي نہيں جا سکي جبکہ طلب ساڑھے 15 ہزار ميگاواٹ سے تجاوز کر گئي ہے. اس طرح شارٹ فال پانچ ہزار ميگا واٹ پر برقرار ہے.ادھر لاہور چيمبر نے انرجي کانفرنس کے فيصلوں پر عمل نہ ہونے پر سخت احتجاج کيا ہے. 
.......

/169